فیصل آباد میں تلخ کلامی پرفائرنگ‘باپ بیٹی جا ں بحق

 امین اور بھائی  رمضان نے  عباس اور اس کی بیٹی رخسانہ بی بی پر فائرنگ کی‘ایک ملزم گرفتار

فیصل آباد(آن لائن)معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹی کو قتل کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،آن لائن کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 275 ر ب کالا میں  پر حمام کی دوکان پر گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کی رنجش کی بناء پر گذشتہ روز ملزموں امین اور اس کے بھائی  رمضان نے فائرنگ کر کے عباس اور اس کی بیٹی رخسانہ بی بی کو قتل کر دیا  واقعہ اطلاع ملتے ہی ایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر اور ڈی ایس پی فیکٹری ایریا سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے جبکہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں دوہرے قتل کا واقعہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ،سی پی او کامران عادل نے ایس اقبال ڈویژن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رمضان کو  گرفتار کر لیا