بورڈ نے نہم جماعت کے دوہزار سے زائد طلبا کے رزلٹ روک لیے ،کرپشن پر 27ملزم معطل ، انکوائری شروع
لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور تعلیمی بورڈ کیملازمین نے سینکڑوں بچوں کی فیس ہڑپ کرلی۔ لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے دوہزار سے زائد طلبا کے رزلٹ روک لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ ملازمین نے سینکڑوں بچوں سے پیسے لینے کے بعد داخلہ فیس جمع نہ کرائی۔رزلٹ کارڈ کے حصول کیلئے امیدوار اضافی طور پر ہزاروں روپے جرمانہ جمع کرانے پر مجبور ہیں، بیشتر امیدواروں کی تکنیکی خرابی کے باعث آن لائن فیسز بھی جمع نہ ہوئیں۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کرپشن میں ملوث 27 ملازمین کو معطل کردیا۔ملازمین کو معطل کرکے انکے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔