نوڈیرو (خصوصی رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو پہنچ گئے۔ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور نوڈیرو ہائوس جانے والے تمام راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول 3 روز تک نوڈیرو ہائوس میں قیام اور پارٹی رہنمائوں و قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع میں مختلف تقریبات میں بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جبکہ وہ سیلاب اور بارش سے متاثرہ خاندانوں کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا افتتاح بھی کریں گے۔بلاول سے ضلعی سطح کے سیاسی رہنمائوں اور معززین کی اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔