بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں اہم سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔