نوڈیرو :مرتضیٰ بھٹو کی 30 ویں برسی منائی گئی

نوڈیرو (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 30 ویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے جونیئر ذوالفقار بھٹو قافلے کی صورت میں گڑھی خدابخش بھٹو پہنچے، والد کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار بھٹو نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو سمیت 7 شہدا کی آج برسی ہے، 30 سال گزر گئے لیکن ہمارے ان شہدا کو بھی آج تک انصاف نہیں ملا، اس نظام نے ہمیں دبانے کی کوشش کی ہے، جب تک ممکن ہوا انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر زبیر جتوئی، وریام علی چنو، سلیم چنہ ودیگر بھی موجود تھے۔