مارکیٹ کی نگرانی کیلئے ڈی جی فوڈ و کین کمشنر کاڈپٹی کمشنرز کو مرسلہ جاری
گندم مہنگی ہوئی توآنے والے دنوں میں آٹابھی مہنگاکرناپڑے گا:فلور ملز
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور سمیت پنجاب میں گندم، آٹا اور روٹی کی قیمتیں بڑھنے لگیں،ڈی جی فوڈ و کین کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ لیٹر جاری کر دیا،ڈی جی فوڈ شہزاد مرزا کے مراسلہ کے مطابق گندم کی نئی پیداوار آنے کے وقت مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم تھیں،چند روز میں گندم کی قیمت میں400تا500 روپے فی من اضافہ ہوا ،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 تا90 روپے اضافہ ہوا،آٹا مہنگا ہونے سے روٹی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی کمشنرز چوکس رہتے ہوئے مارکیٹ کی کڑی نگرانی کریں، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے خلاف ایکشن لیا جائے، صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کسان گندم کی کاشت کرنے سے پیچھے ہو رہا ہے ، مرکزی چیئرمین پاکستان فلورملزایسوسی ایشن عاصم رضاکی لاہور نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گندم مہنگی ہوئی توآنے والے دنوں میں آٹابھی مہنگاکرناپڑے گا، دوسری جانب حکومت کا سرکاری گوداموں میں موجود گندم ریلیز کرنے کی آپشن پر غور کررہی ہے۔معاون خصوصی وزیر اعلی ٰ سلمیٰ بٹ نے فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کوطلب کر لیا ہے۔