سی ایس ایس تحریری امتحان کے نتائج ، 2.77 فیصد امیدوارکامیاب ۔۔

 12 ہزار 792 افراد نے تحریری امتحانات میں حصہ لیا ، 354 نے کامیابی حاصل کی 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ، صرف 2.77 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ویب سائٹ پر فہرست بھی جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کی شرح 2.77 فیصد رہی، سی ایس ایس کیلئے 18139 امیدواروں میں سے 12 ہزار 792 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم 354 نے کامیابی حاصل کی۔