سی ایس ایس تحریری امتحان کے نتائج ، 2.77 فیصد امیدوارکامیاب

18ہزار139امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا‘354کامیاب ہو سکے:فیڈرل پبلک سروس کمیشن
اسلام آباد (آئی این پی )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، صرف 2.77 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، ویب سائٹ پر فہرست بھی جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پاس امیدواروں  کی شرح 2.77 فیصد رہی، سی ایس ایس کیلئے 18،139 امیدواروں میں سے 12 ہزار 792 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم 354 نے کامیابی حاصل کی۔۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ آبپاشی میں لاہور کیلئے ضلعدار کی 9 اسامیوں پر 41 امیدوار،ضلع بہاولپور کیلئے ضلعدار کی 13 اسامیوں پر 66 امیدوار،ڈیرہ غازی خان کیلئے 3 اسامیوں پر 15 امیدوار،گریٹر تھل کینال کیلئے ضلعدار کی 2 اسامیوں پر 10 امیدوار،ملتان کیلئے ضلعدار کی 11 اسامیوں پر 52 امیدوار کامیاب قرار پائے۔کامیاب امیدواروں میں محمد عدنان گجر، محمد شہزاد شاکر، عتیق الرحمان، اللہ بخش ودیگر شامل ہیں، محکمہ سماجی بہبود و بیت المال میں اسسٹنٹ کی آسامیوں پر امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر صوبائی حکومت کو سفارش کر دی گئی ہے۔محکمہ آبپاشی ملتان میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 35 اسامیوں پر امیدواروں کو فائنل قرار دیا گیا ہے، جبکہ خواتین اور اقلیتی کوٹے پر کچھ نشستیں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں انگلش لیکچرر کی آسامی پر ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کے تحت سب انسپکٹر گوجرانوالہ ریجن کی 60 اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی جبکہ 7 نشستیں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔