لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی بیٹی ڈاکٹر ودیعت نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کرلیا۔ ڈاکٹر ودیعت کی کامیابی پر عظمیٰ بخاری اور ڈاکٹر ودیعت کو عزیز و اقارب اور قریبی افراد کی جانب سے مبارکبادیں دی گئیں۔ عظمیٰ بخاری نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔