کراچی میں را کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش

کراچی میں را کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین کے 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4 افراد کو 8 جولائی 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

 ان گرفتار افراد سے کی جانے والی تفتیش کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔

اہم نکات:
ملزمان نے قتل سے پہلے 5 دن تک ماتلی میں ریکی کی۔قتل کا منصوبہ بیرون ملک مقیم بھارتی ایجنٹ سنجے نے تیار کیا۔گرفتار افراد سنجے سے رابطے میں تھے اور اس کے ہدایات پر کام کرتے تھے۔تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا کہ بھارتی خفیہ تنظیم را نے پاکستان میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیموں کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔شہر میں دہشت گردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی CTD سندھ آزاد خان کا مؤقف:
یہ کارروائیاں واضح طور پر اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں۔معاملہ ہر قومی اور بین الاقوامی فورم پر اٹھایا جائے گا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔یہ انکشاف اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو سپورٹ کرنے میں ملوث رہی ہے، جس پر پاکستان عالمی سطح پر بھی آواز اٹھانے کا عندیہ دے رہا ہے۔