ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر مضر صحت شوارما کھانے کے بعد 3 خاندانوں کے 9 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فوری اقدامات
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال اور جائے وقوعے پر ٹیمیں روانہ کر دیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شوارما پوائنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد اسے سیل کر دیا۔اس دوران 40 کلو گوشت، 16 لٹر آئل، 15 کلو مایونیز، بھاری مقدار میں فرائز اور سلاد تلف کر دیے گئے۔
چیکنگ کے دوران خامیاں
فوڈ اتھارٹی کے مطابق شوارما پوائنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔کھانے کی اشیا پر تاریخ اجرا و تنسیخ موجود نہیں تھی اور آئل کی تبدیلی کا ریکارڈ بھی نہیں تھا۔حشرات کی موجودگی بھی نوٹس میں آئی، جس کی وجہ سے پوائنٹ سیل کر دیا گیا۔
متاثرین کا کھانا
متاثرین نے گزشتہ رات شوارما، برگر اور ونگز کھائے تھے، جس کے بعد آج صبح ان کی حالت غیر ہو گئی۔