لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے تحت کام کرنے والے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
سخت برہمی اور ہدایات
وزیراعلیٰ نے کم از کم تنخواہ نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔متعلقہ کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
ورکرز کے حقوق کی حفاظت
مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ورکرز کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی۔
محکمہ بلدیات اور حکام کے لیے احکامات
وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی مقام پر ورکرز کو کم تنخواہ ملنے کی شکایت سامنے آئی تو کنٹریکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔