امریکہ اے آئی کی دوڑ میں آگے، بجلی کی صلاحیت دوگنا کرنا ہو گی: ٹرمپ

آٹو پلانٹس، اے آئی پلانٹس اوردیگر صنعتیں قائم کررہے ہیں، جنہیں کام کیلئے وسیع پیمانے پربجلی درکارہوگی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مصنوعی ذہانت (اے آئی )کی عالمی دوڑ میں سب سے آگے ہے مگراس برتری کو برقرار رکھنے کے لیے بجلی کی قومی صلاحیت میں دوگنا اضافہ کرنا ہو گا۔واشنگٹن ڈی سی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم آٹو پلانٹس، اے آئی پلانٹس اوردیگرجدید صنعتیں قائم کررہے ہیں، جنہیں کام کیلئے وسیع پیمانے پربجلی درکارہوگی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاس اس وقت پرانے گرڈ سسٹمز موجود ہیں جوتیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل نہیں اگربجلی کی پیداوارمیں فوری اضافہ نہ کیا گیا، توامریکا چین سے اے آئی  کے میدان میں پیچھے رہ جائیگا۔