واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بندکردئیے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کمرشل ٹرک ڈرائیورو ں کیلئے ورکر ویزا کا اجرا فوری طور پر روکا جارہا ہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی ڈرائیوروں کے ٹرک چلانے سے نہ صرف امریکی شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں