حکومت رکشہ ڈرائیوروں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے :امیر بہادرہوتی

 ہم ڈرائیوروں کے  شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ہمیشہ ان کے ساتھ چلیں گے:طارق اعوان
مالی امداد کرتے رہیں گے:مصور اقبال‘آن لائن ڈرائیور یونین کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)  آن لائن ڈرائیور یونین کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب جس میں  ڈرائیور یونین کے عہدے دار اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘جس کے مہمان خصوصی  امیر بہادر خان ہوتی  صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی پنجاب تھے۔انہوں نے ریبن کاٹ کر ان لائن ڈرائیورز یونین کے دفتر کا افتتاح کیا ‘مرکزی چیئرمین ان لائن ڈرائیورز  یونین طارق اعوان  اور مرکزی صدر  مصور اقبال اور دیگر سیاسی اور سماجی  شخصیت نے شرکت کی‘اس موقع پر مہمان خصوصی امیر بہادر خان ہوتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا  وہ ڈرائیورز کے تمام مسائل حل کریں گے،  اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا  رکشہ ڈرائیوروں کے لیے مالی امداد کا پیکج  کا اعلان کرے اور رکشہ کے لیے پارکنگ سٹینڈ بنائیں جائیں ‘طارق عوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا  ڈرائیورز کا ہم پر اعتماد اس چیز کی نشانی ہے کہ ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ھمیشہ ان کے ساتھ چلیں گے،مرکزی صدر مصور اقبال نے کہا  ڈرائیورز کے لیے ہم جانی اور مالی امداد کرتے رہیں گے خوبصورت اور دلچسپ بات افتتاح کے موقع پر بے شمار انعامات بھی مہمان خصوصی امیر بہادر خان ہوتی نے ڈرائیوروں میں تقسیم کئے