پاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے لائسنس شرائط طے

کمپنیوں کو پاکستان کی جغرافیائی حدود کا احترام  کرنا ہوگا، ‘ڈیٹا بیرون ملک سے ہوسٹ نہیں کیا جاسکے گا
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان  نے ملک میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کی شرائط طے کرلیں۔ذرائع  پی ٹی اے کے مطابق ہر خواہشمند کمپنی کو لائسنس کے حصول کے لئے ملک میں مرکزی ارتھ گیٹ وے اسٹیشن قائم کرنا لازم  ہوگا۔ کمپنیاں ایک سے زائدگیٹ وے اسٹیشن بھی قائم کرسکیں گی۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو پاکستان کی جغرافیائی حدود کا احترام یقینی بنانا ہوگا، پاکستان کا ڈیٹا بیرون ملک سے ہوسٹ نہیں کیا جاسکے گا۔