خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے:چیف سیکرٹری
 پشاور(یواین پی)خیبرپختونخوا حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے،مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حکومت کے پاس ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کیلئے پیکج کی منظوری دے دی، ان شہدا کے لواحقین کو پولیس کے برابر کا شہدا پیکیج دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں پائلٹس کے لواحقین کو 2، 2کروڑ روپے کا پیکیج دیا جائے گا، ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچوں افراد کنٹریکٹ ملازمین تھے۔