اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،8 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے میں آٹیکا 20 کلوکا تھیلا 1492 روپے سے بڑھ کر1632 روپیکا ہوگیا،ایک ہفتے میں ٹماٹرکی قیمت میں 21 روپے سے زائد کا اضافہ،پیاز 7 روپے،چکن 16 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔