لاہور کے علاقے اچھرہ لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے میں تین کمسن بچے جاں بحق ہوئے، جن کی عمریں تقریباً 1.5 سے 9 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کے والدین کچھ دیر کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر انہیں گھر کے اندر بچوں کی لاشیں ملیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف اور غم کی فضا ہے، جبکہ مقامی افراد نے اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔