حیدرآباد: شادی کی تقریب میں کرنٹ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں کرنٹ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک حادثے میں تین بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بچے ایک رشتے دار کی شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے اور رات کے وقت گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں کے رابطے میں آنے سے انہیں شدید برقی جھٹکا لگا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10، 12 اور 14 سال بتائی گئی ہیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہلِ خانہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ابتدائی طور پر اسے ایک افسوسناک حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔