ایران کی قیادت تقسیم کا شکار ہے، صدر ٹرمپ متفقہ رد عمل چاہتے ہیں
اسلا م آباد(نیٹ نیوز)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، ایران کو افزودہ یورنیم لازمی حوالے کرنا ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی سے مطمئن ہیں۔کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے دو جہازوں کو تحویل میں لینے کو صدر ٹرمپ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے.انہوں نے کہا کہ ایران کے زیر تحویل دونوں جہاز نہ امریکی ہیں اور نہ ہی اسرائیل ہیں۔ترجمان وائٹ ہاوس نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت تقسیم کا شکار ہے، صدر ٹرمپ متفقہ رد عمل چاہتے ہیں۔