میٹرک، انٹر طلبا کو اضافی چانس دینے کا فیصلہ

پنجاب میں طلباء و طالبات 4 سال کے اندر 6 مرتبہ امتحان دے سکیں گے ضافی چانسز کا اطلاق تمام بورڈز اور گروپس پر ہوگا
 او اے لیول کے طلبہ بھی مستفید ، اضافی مضامین دینے والے امیدوار بھی شامل ، موجودہ سلیبس کے تحت ہی امتحان دینا ہوگا
 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب میں طلباء کیلئے امتحانی مواقع بڑھا دیئے گئے میٹرک اور انٹر کے طلبا کو اضافی چانس دینے کا فیصلہ امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیئے گئے۔تعلیمی بورڈز کے مطابق تعلیمی میدان میں طلباء کیلئے بڑا ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے طلباء و طالبات 4 سال کے اندر 6 مرتبہ امتحان دے سکیں گے۔اضافی چانسز کا اطلاق تمام بورڈز اور گروپس پر ہوگا میٹرک، انٹر اور او اے لیول کے طلبہ بھی مستفید ہوں گے۔حکام کے مطابق اضافی مضامین دینے والے امیدوار بھی پالیسی میں شامل ہیں جبکہ طلباء کو موجودہ سلیبس کے تحت ہی امتحان دینا ہوگا