محبت کا خطرناک انجام، محبوبہ نے محبوب کو باندھ کر زندہ جلا دیا

 بوائے فرینڈ کو گھر بلایا اور کہا کہ وہ منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کرنا چاہتی ہے
بوائے فرینڈ کی آنکھوں پر پٹی باندھی، کرسی سے باندھ کر آتش گیر مادہ  ڈال کر آگ لگا دی
 محبوبہ نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی اور بوائے فرینڈ کو جلتا دیکھتی رہی، قتل کامقدمہ درج
بنگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر بنگلورو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 27 سالہ خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا کر قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اور مقتول گزشتہ ایک سال سے رومانوی تعلق میں تھے اور ایک ہی ٹیلی کام اسٹور میں کام کرتے تھے، حالیہ دنوں میں خاتون کو شکایت تھی کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے نظر انداز کر رہا ہے اور شادی سے گریزاں ہے۔واقعے کے روز خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو گھر بلایا اور کہا کہ وہ ایک منفرد انداز میں اسے شادی کی پیشکش کرنا چاہتی ہے، بعد ازاں خاتون نے بوائے فرینڈ کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کرسی سے باندھ دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے سے آتش گیر مادہ تیار کر کے رکھا ہوا تھا جسے اس نے بندھے ہوئے نوجوان پر ڈال کر آگ لگا دی، ملزمہ نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی اور بوائے فرینڈ کو جلتا ہوا دیکھتی رہی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا