ویب ڈیسک: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری ہے، جہاں حالیہ دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا اس وقت 3 لاکھ 72 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3340 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، اور مقامی سرمایہ کاری کے رجحانات کے باعث سامنے آ رہی ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو موجودہ صورتحال میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔