ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 3,000 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونا 2,572 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے پر آ گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کمی کے ساتھ 3,292 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔