بیرکوں میں الیکٹرک کولرز اور چلزز لگائے جائیں، ملازمین کو بریکٹ فین اور ٹھنڈا پانی لازمی دیاجائے:مراسلہ
لاہور (کرائم رپورٹر )بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے باعث پنجاب کی جیلوں میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ بڑھ گیا۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے اقدامات کرنے کیلئے تمام سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا۔جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق بیرکوں میں الیکٹرک کولرز اور چلزز لگائے جائیں۔مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی جیل میں الیکٹرک کولرز اور چلر زخراب حالت میں نہ ہوں۔واچ ٹاور پر ڈیوٹی کر نے والے جیل ملازمین کو بریکٹ فین اور ٹھنڈا پانی لازمی دیاجائے،کچن کو ہوادار بنائے جائے،دھوپ میں کام کرنے والے مشقتی قیدیوں کیلئے چھتریوں کا انتظام کیا جائے۔