اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کو طلب کرلیا۔جسٹس اعظم خان نے افنان خان، خرم شہزاد اور ہادی حسین کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین اور درخواست گزاروں کے وکیل پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا ، درخواست گزاروں کے نام تاحال پی سی ایل پر ہیں، جس کے باعث توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں ڈویژن بنچ کے بعد تک وقفہ کردیا