محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز کی کارکردگی زیرو

 لاہور(نیٹ نیوز)محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز کی کارکردگی پی ایس ایل 10 میں انتہائی خراب ہے اور ان پر تنقید کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مسلسل چار فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 10 کے رواں سیزن میں کارکردگی انتہائی خراب ہے۔ ایسے میں سابق اور موجودہ کرکٹرز محمد رضوان کی کارکردگی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ایک مقامی نجی ٹی وی پروگرام میں احمد شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے رضوان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پی ایس ایل میں ہر گزرتی اننگ کے ساتھ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ثابت کر رہے کہ قومی سلیکٹرز نے انہیں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے اور ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ بالکل درست کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رضوان جس طرح قومی ٹیم میں کھیلتا تھا اسی طرح پی ایس ایل میں بھی ٹیم کے گرد کھیل رہا ہے۔ ایسے میں دیگر پلیئرز کو معلوم ہے کہ رضوان ہٹ نہیں کرے گا اور وہ ہٹ کرنے کے چکر میں ا?و?ٹ ہوتے جاتے ہیں۔احمد شہزاد نے کہا کہ رضوان سینئر کھلاڑی اور پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کر چکا ہے۔ کوئٹہ کے خلاف ڈو ا?ر ڈائی میچ میں ا?خر تک کھیلا۔ ا?پ بتاو? کہ اس نے سنگل کے علاوہ کوئی اچھے شاٹس کھیل کر پریشر ختم کرنے کی کوشش کی ہو۔