زلمی کی پہلی فتح ، سلطانز کو مسلسل تیسری شکست

زلمی نے رنز 227 اسکو ر کئیسلطانز کی پوری ٹیم 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی، علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی بڑی فتح حاصل کرنے میں کامیاب، پاکستان کو نیا سپیڈ سٹار مل گیا، علی رضا نے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کر ڈالی، زلمی کے نوجوان باولر کی جانب سے 4 وکٹیں حاصل کرنے کے باعث سلطانز کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی، علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، یوں پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، جبکہ ملتان سلطانز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو کامیابی کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔زلمی کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز اسکور کیے۔ٹام کوہلر-کیڈمورنے 52 اور محمد حارث نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حسین طلعت 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 40 اور مچل اوون 34 رنز کی دھواں دار باری نے زلمی کا مجموعی اسکور 227 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ الزاری جوزف 5 اور لیوک ووڈ 0کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ولی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔