لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کی پی پی 172 سے کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو الیکشن ٹریبونل نے خارج کر دیا۔
جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے آزاد امیدوار مصباح واجد کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ رانا مشہود نے الزام عائد کیا تھا کہ فارم 45 کے مطابق مصباح واجد کو شکست ہوئی تھی، لیکن فارم 47 میں انہیں فاتح قرار دیا گیا۔ تاہم، ٹریبونل نے رانا مشہود کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
یاد رہے کہ پی پی 172 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مصباح واجد 31,378 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ رانا مشہود احمد خان 28,647 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔