ویب ڈیسک: جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
پولیس نے جمعہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکے جمع کروانے کے عوض ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔
عالیہ حمزہ کی وکالت معروف قانون دان محمد فیصل ملک اور پی ٹی آئی کے بانی کے وکیل پر مشتمل پینل نے کی۔اس وقت عالیہ حمزہ جہلم جیل میں قید ہیں، اور ان کے ضمانتی مچلکے جہلم ڈسٹرکٹ جیل بھیجے جائیں گے۔ ان کے وکیل صفائی نے کہا کہ آج عالیہ حمزہ کی ضمانت ہو گئی ہے، اور جلد ہی جیل سے ان کی رہائی ممکن ہو گی۔