لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے کیس میں عدالت میں مسلسل غیر حاضری کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کے ضامن، جو کہ ان کے سسر ہیں، کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کے سسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر تحریری وضاحت جمع کروائی جائے۔عدالت نے مزید کہا کہ ضامن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملزم کو عدالت میں پیش کرے، کیونکہ ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے ٹرائل کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔یہ کارروائی لاہور کے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کے سلسلے میں کی جا رہی ہے، جس میں عالیہ حمزہ کو ضمانت دی گئی تھی، مگر وہ اس کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔