لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ جج عرفان حیدر کی زیرِ صدارت انسداد دہشت گردی عدالت میں فروری میں ہونے والی پی ٹی آئی کی ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت 17 مئی تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔