ویب ڈیسک:راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کو گزشتہ روز یوتھ کنوینشن کے دوران گرفتار کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، عالیہ حمزہ سمیت 8 کارکنان کو تھانہ سول لائن منتقل کیا گیا، جبکہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ اور عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا یوتھ کنوینشن پرامن تھا، اور احتجاج کرنا یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔یاد رہے کہ گرفتاری سے قبل عالیہ حمزہ نے ایک بیان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر ہونے والے تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ:"مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بے حرمتی کی گئی، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں، ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔ یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔"پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان نے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی کارکنان کی جانب سے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔