پارک کے قیام کے لئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی لیزپر فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی
چائنیز بزنس کونسل پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزمیں بھی بزنس پارک بناسکتی ہے،وزیرصنعت چودھری شافع حسین
لاہور(آئی این پی) چین کی سرمایہ کارکمپنیوں کو پنجاب میں سہولت فراہم کرنے کے لئے چائنا بزنس پارک کے قیام کا فیصلہ کرلیاگیا۔چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی لیزپر فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔یہ فیصلہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت واوقاف چودھری شافع حسین سے چائنیزبزنس کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات میں کیا گیا۔وفد کی قیادت چائنیزبزنس کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمن چن کیانگ جیانگ کررہے تھے ۔ صوبائی وزیرصنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ چائنیز بزنس کونسل بزنس پارک کے قیام اورسرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل پلان دے۔انہوں نے کہا کہ چائنیز بزنس کونسل پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزمیں بھی بزنس پارک بناسکتی ہے۔