سعودی عرب: حج مہم کے جعلی اشتہارات شائع کرنے پر 2 افراد گرفتار

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں حج مہم کے جعلی اشتہارات شائع کرنے پر 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مقدس مقامات کے اندر حجاج کے لیے رہائش اور نقل و حمل سے متعلق جعلی اور گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے میں ملوث تھے۔