لیسکو بھرتی کے اشتہارات جعلی

 لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں جو عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکہ دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ لیسکو ترجمان کے مطابق کمپنی کی بھرتیوں کے حوالے سے تمام مستند معلومات صرف اور صرف لیسکو کی آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا لیسکو کے متعلقہ دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ ایسے جعلی اشتہارات پر ہرگز یقین نہ کریں۔