ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے:ایڈیشنل سیشن جج‘سماعت 20جنوری تک ملتوی
اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ نامزد شریکِ ملزم عدالت میں پیش ہوا تاہم سابق وزیراعلی نہ آئے۔ عدم پیشی پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ۔پولیس کو حکم دیا گیا ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 20جنوری تک ملتوی کر دی گئی