ناکا لگائے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گولی ماردی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن کے علاقے احمد یار میں ناکا لگائے ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو زخمی کردیا اور اس سے پرس سمیت رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ مسلح ڈاکوئوں نے شہری کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا، اور نہ رکنے پر گولی ماردی۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ احمد یار پولیس نے کارروائی شروع کردی۔