مبینہ مزاحمت پر سمیرا کو گولی بازو میں لگی، ہسپتال منتقل کردیا گیا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے تھانہ سٹی فاروق آباد کے نوکھر روڈ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے پیدل جاتے ہوئے خاتون سے موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا اور مبینہ طور پر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ سمیر ا دختر افتخار نوکھر روڈ پر جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر موبائل فون ودیگر سامان چھینا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔گولی بازو پر لگنے سے سمیرا شدیدز خمی ہوئی،اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔