پمز میں زیر علاج41سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج41سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ایم پاکس سے متاثرہ خاتون کے چہرے کی جلد متاثر ہونے پر گزشتہ ہفتے پمز لایا گیا۔ متاثرہ خاتون کو انفیکشئیز کنٹرول وارڈ پمز میں زہر علاج رکھا گیاہے۔ قومی ادارہ صحت کو ایم۔پاکس کے شبہ میں گزشتہ ہفتے خاتون کے نمونے بھیجے گئے ۔قومی ادارہ صحت نے متاثرہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق کردی۔ خاتون شکریال کی رہائشی ہے،طبیعت بہتر ہورہی ہے۔