قاتل ڈور کی سپلائی ناکام، 64 چرخیاں برآمد ،دوملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ پولیس نے خطرناک قاتل ڈور کی سپلائی ناکام بنا کر دو ملزم گرفتار کرلیے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر داخلی و خارجی ناکہ جات پر سخت چیکنگ جاری ہے۔گزشتہ روز مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ سے دورانِ تلاشی 64 سے زائد ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے ملزم جاویداور سبحان کو پکڑ کر مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔