اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) لاہور فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے لئے سلسلہ میں ایک روز ٹرائلز (کل) کو باغ جناح لاہور جیم خانہ کرکٹ گراؤنڈ، میں ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امیر الدین انصاری نے کہا کہ پی ڈی نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ اکتوبر کے وسط سے ملک کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی جس کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ایبٹ آباد، لاڑکانہ، بہاولپور، اسلام آباد، سرگودھااور کراچی ریجن کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن کی ٹیموں کاا علان باہمی مشاورت سے کیا جائے گا،واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں ایسوسی ایشن سے منسلک تمام ریجنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور گریڈ ون اور گریڈ ٹو چیمپئن شپس کھیلیں گی۔