پشاور انڈر-21 گیمز کیلئے مردوں اور خواتین آرچری ٹیموں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز جاری

 منتخب ٹیم آئندہ ماہ 23 سے 26 نومبر تک پشاور میں کھیلی جانیوالی انڈر-21 گیمز میں شرکت کرے گی
پشاور (سپورٹس ڈیسک) پشاور انڈر-21 گیمز کے لئے مردوں اور خواتین آرچری ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں دو زوزہ اوپن ٹرائلز پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری ہیں۔اس موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ اور خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری سارہ خان بھی موجود تھی۔ ٹرائلز میں یکم جنوری 2026 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ منتخب ٹیم آئندہ ماہ 23 سے 26 نومبر تک پشاور میں کھیلی جانے والی انڈر-21 گیمز میں شرکت کرے گی۔