پنجاب کی مرد اور خواتین اتھلیٹکس ٹیموں کے چناؤ کے لئے ایک روزہ ٹرائلز آج فیصل آباد میں ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے تعاون سے پنجاب کی مرد اور خواتین اتھلیٹکس ٹیموں کے چناؤ کے لئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز آج، ہفتہ، 10 اکتوبر کو زرعی یونیورسٹی، فیصل آباد میں ہونگے۔ ٹرائلز کی نگرانی پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل کریں گے۔ پنجاب اتھلیٹکس فیڈریشن (منجمنٹ کمیٹی) کی سربراہ شاہدہ خانم نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائلز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوہدری اصغر علی گل اور عثمان معاویہ کو 10 اکتوبر کو صبح 8 بجے رپورٹ کریں۔ ٹرائلز کے وقت کھلاڑیوں کے پاس اپنی شناخت کے لئے شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ب فارم کا ہونا ضروری ہے۔