خیبرپختونخوا انڈر-21 گیمز میں ڈویژنل مرد اور خواتین تھرو بال ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز مکمل۔ ارشد حسین

لاہور(سپورٹس ڈیسک)خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشدحسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا انڈر-21 گیمز میں ڈویژنل مرد اور خواتین تھرو بال ٹیموں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ ان مقابلوں میں سات ڈویژنوں کی مرد اورخواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پشاور، مردان، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیمیں شامل ہیں اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں اور تربیت کیمپس میں کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ارشدحسین نے بتایا کہ خیبر پختو نخوا انڈر-21 گیمز 4 سے 7 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے مقابلے پشاور، چارسدہ اور مردان میں کھیلے جائیں گے۔ تھرو بال کے ایونٹ میں مردوں کے مقابلے یونیورسٹی آف پشاور میں اور خواتین کے مقابلے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گرائونڈ پشاور میں منعقد ہونگے۔