تیسری شادی کی کامیابی کا راز‘غصے میں شوہر اور میں خاموش ہو جاتے ہیں اداکارہ سنگیتا

میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی، جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں
لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ اور معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کا انکشاف کرتے ہوئے سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ گھریلو تشدد کے واقعات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔حال ہی میں ہدایت کارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں اور سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ تشدد کے بارے میں بھی بات کی۔اپنی تیسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ یہ میری تیسری شادی ہے، میری پہلی شادی ہمایوں قریشی سے اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی، میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی، جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں، ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری موجودہ شادی اسی وجہ سے کامیابی سے چل رہی ہے کہ غصے کی حالت میں ہم دونوں ایک دوسرے سے بحث کرنے کے بجائے خاموش ہو جاتے ہیں۔