ہنگامی امداد مون سون میں بدترین تباہی کا شکار علاقوں میں خرچ ہوگی
رواں سال ملنے والی امداد ایک کروڑ 45 لاکھ یورو سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثرہ آبادیوںکیلئے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی ہنگامی امداد پنجاب کے ان علاقوں میں خرچ کی جائے گی جو حالیہ مون سون میں بدترین تباہی کا شکار ہوئے۔یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ امداد نقد معاونت کی صورت میں دی جائے گی تاکہ شدید متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات فوری پوری کی جاسکیں، حالیہ امداد کے بعد یورپی یونین کی جانب سے رواں سال پاکستان کو ملنے والی امداد ایک کروڑ 45 لاکھ یورو سے تجاوز کر گئی