دو برس تک یوکرین کی فوجی اور معاشی ضروریات پوری کی جا سکیں گی‘رہنما یورپی یونین
برسلز (آئی این پی )یورپی یونین کے رہنمائوں نے روس کے منجمد اثاثوں کے استعمال پر اتفاق نہ ہونے کے بعد یوکرین کو 90 ارب یورو کا قرض دینے پر معاہدہ کر لیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ جس کے بارے میں یورپی یونین کے رہنمائو ں کا کہنا ہے کہ اس سے اگلے دو برس تک یوکرین کی فوجی اور معاشی ضروریات پوری کی جا سکیں گی۔ برسلز میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایک دن سے زائد طویل مذاکرات کے بعد یہ معاہدے طے پایا ہے۔