ٹوکیو(آئی این پی )ایک نئی تحقیق نے سائنسدانوں کے پرانے خیالات کو چیلنج کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ریوگو (Ryugu) اسٹیرائیڈ جوکہ ہمارے نظام شمسی میں سیارہ زمین سے قریب ایک پیرنٹل جسم، وجود میں آنے کے ایک ارب سال بعد بھی اس میں پانی موجود تھا۔ یہ اہم دریافت جاپان کے ہایابوسا2 (Hayabusa2) خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر لائے گئے انتہائی چھوٹے چٹانی ذرات کے تجزیے کے بعد سامنے آئی ہے۔سائنسدانوں کا اب تک یہ خیال تھا کہ اسٹیرائیڈز پر پانی کا وجود صرف نظام شمسی کے ابتدائی دور میں ہی ممکن تھا